عرفان ملک: کھانے میں نمک زیادہ ہونے پر میاں بیوی میں جھگڑا،بیوی نے شوہر پر سوتے ہوئے گرم چائے اُنڈیل دی۔
گرم چائے گرنے سے شہری محسن بری طرح جھلس گیا ۔زخمی محسن کو طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا۔خاتون عاصمہ اپنے بھائی اور والد کے ساتھ فرار ہو گئی۔
زخمی محسن کے بھائی کی درخواست پر شاہدرہ پولیس نےخاتون عاصمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس نے میڈیکل کروا کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔