علی ساہی:آئی جی آفس کے باہر شہری نے اپنے آپ کو آگ لگا لی۔
کماہاں کے رہائشی اصغر سہیل نامی شہری نے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی،ایلیٹ فورس کا جوان محمد حمیدشہری کو بچاتے ہوئے جھلس گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہری نے گروی پر گھر لیا ہوا تھا اور مالک کے ساتھ تنازع تھا،متعلقہ پولیس کے ناروا سلوک پر احتجاجا شہری نے آئی جی آفس کے باہر خود کو آگ لگا لی۔
شہری اور پولیس اہلکار دونوں کو میو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
آئی جی آفس کے باہر شہری نے خود کو آگ لگا لی
6 Jun, 2024 | 03:10 PM