ویب ڈیسک : ملک بھر میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 43ہزار کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا 2057 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے کا ہوگیاہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر اضافے کے بعد 2362 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔