راؤ دلشاد : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صدر ن لیگ نوازشریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کے اعلان کو سراہا گیا ۔ مریم نواز اور نواز شریف نے یو اے ای جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر شکر یہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ زرعی تحقیق، ٹیکنالوجی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی ۔
ملاقات میں زرعی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور غذائی تحفظ کے فروغ کیلئے اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا۔ لائیو سٹاک ڈویلپمنٹ اورڈیری فارمنگ کے معاونت کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ۔اس کے علاوہ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور دیگر صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر غور کیاگیا ۔