لاہور کے 1 ہزار اسکولوں میں 23 کروڑ 87 لاکھ روپے کا بجٹ جاری

6 Jun, 2024 | 02:37 PM

سٹی42: لاہور کے تعلیمی ادارو ں کیلئے اچھی خبر  ، اسکولوں کو 23 کروڑ 87 لاکھ روپے کے نان سیلری بجٹ جاری کردیے گئے ہیں جو کہ تنخواہوں کے علاوہ سکولوں کے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوسکیں گے۔

لاہور شہر کے  ایک ہزار 119 سکولوں کو 23 کروڑ 87 لاکھ روپے کا نان سیلری بجٹ سکولوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ مذکورہ فنڈز سکولوں کو تیسری سہ ماہی کی قسط کی مد میں جاری کیا گیا ہے۔ مذکورہ فنڈز تنخواہوں کے علاوہ سکولوں کے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوسکیں گے۔

سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر خان کا کہنا تھا کہ فنڈز اسکولوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں