سٹی42: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بطور نائب وزیراعظم تقرر کیخلاف درخواست خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ، 2رکنی بنچ 14 جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بطور نائب وزیراعظم تقرر کیخلاف درخواست خارج کرنے کیخلاف خاتون اشباء کامران نے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین میں نائب وزیراعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں۔ انٹرا کورٹ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سنگل بنچ کا وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بطور نائب وزیراعظم تقرر درخواست خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔عدالت وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بطور نائب وزیراعظم تقرر کا اقدام کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ ہائیکورٹ کا 2رکنی بنچ انٹرا کورٹ اپیل پر 14 جون کو سماعت کرے گا۔