ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، پاکستان کا پہلا امتحان امریکہ کیخلاف آج ہوگا

6 Jun, 2024 | 01:52 PM

سٹی42: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ  2024 کے پہلا امتحان میں پاکستان کے شاہین آج امریکہ کرکٹ ٹیم سے ٹکرائیں گے، میچ پاکستانی ٹائم کے مطابق 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اور امریکہ کے درمیان ڈلاس میں ہونے والے میچ میں قومی ٹیم کے آل راوئنڈر عماد وسیم فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے پہلے امتحان میں محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، عثمان خان ، افتخار احمد ، شاداب خان ،شاہین آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور محمد عامر پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گے۔ کپتان بابراعظم مسلسل تیسرے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم میں شامل ابرار احمد، اعظم خان، محمد عباس آفریدی، صائم ایوب اور عثمان خان پہلی مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر عباس آفریدی اور بلے باز صائم ایوب امریکہ کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔


 

مزیدخبریں