ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

6 Jun, 2024 | 01:33 PM

ویب ڈیسک: عیدالاضحٰی کب ہوگی ؟ ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعہ کو محکمہ موسمیات کراچی آفس میں ہو گاجس کی صدارت چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں سپارکو، وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندگان  شرکت کریں گے۔؎

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون پیر کو ہونے کا امکان ہے ، تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہو گا۔

مزیدخبریں