ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد بجلی چوری مہم میں وفاق اور پنجاب کے درمیان سردجنگ شروع

 انسداد بجلی چوری مہم میں وفاق اور پنجاب کے درمیان سردجنگ شروع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : انسداد بجلی چوری مہم میں وفاق اور پنجاب کے درمیان سردجنگ شروع ہو گئی۔ پی پی ایم سی کے جنرل مینجر ثاقب جمال نے محکمہ انرجی پنجاب کا کمپنیوں کی جاری مراسلہ غیر قانونی قرار دیدیا۔
 پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی نے محکمہ انرجی پنجاب کی جانب سے لکھے گئے مراسلے پر کہا ہے پنجاب وفاقی حکومت کی کمپنیوں میں مداخلت نہیں کر سکتا۔ جنرل مینجر ثاقب جمال نے تمام سی ای اوز کو سخت جواب دینے کی ہدایت کردی۔ محکمہ انرجی پنجاب نے لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کی بجلی چوری مہم میں کارکردگی کو ناقص قرار دیا ۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی مریم نوازنے بھی بجلی چوری مہم پر اجلاس طلب کیا تھا جس پر جی ایم ثاقب جمال سمیت دیگر افسران نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer