سٹی 42:شہر میں گندم کی قیمت میں کمی کے باوجود چکیوں پر آٹا بدستور چھ ہزار روپے فی من فروخت کیا جا رہا ہے۔
آٹا چکیوں پر آٹا بدستور 150روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔3500روپے فی من والی گندم کا آٹا 6ہزار فی من فروخت کیا جانے لگا۔شہریوں نے پنجاب حکومت سے چکی آٹے کی قیمتیں کم کرانے کا مطالبہ کیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جب گندم 3500 روپے من ہے تو آٹا دوگنی قیمت پر کیوں بیچا جارہا ہے ۔چکی مالکان اگر قیمتیں کم نہیں کرتے تو حکومت ایکشن لے ۔
گوالمنڈی میں چکی آٹا 150روپے کلو ،دھرم پورہ کے علاقوں میں پرانی گندم کا چکی آٹا 140سے150روپے کلو جبکہ گاہکوں کو پرانی گندم کا آٹا 130روپے کلو میں فروخت کیاجانے لگا۔