ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام پر بجلی بم گرا دیاگیا، فی یونٹ 3روپے 33پیسے اضافہ

عوام پر بجلی بم گرا دیاگیا، فی یونٹ 3روپے 33پیسے اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے قیمتوں میں 3 روپے33 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔

 نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا، صارفین سے 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ ایک ماہ میں وصول کیا جائے گا۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا،نیپرا  نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

Ansa Awais

Content Writer