لوہاری گیٹ :بیوی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

6 Jun, 2024 | 12:03 PM

فاران یامین: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن( never again) خواتین پر تشدد اب نہیں کے تحت لوہاری گیٹ پولیس نے  نشہ کر کے بیوی پر تشدد کرنے والے خاوند کو حوالات میں بند کر دیا۔ 
ملزم نشہ کر کے  اپنی بیوی پر تشدد کرتا اور غلیظ گالیاں نکالتا تھا ،چار معصوم بچوں کی ماں مدد کے لیے تھانہ لوہاری گیٹ پہنچ گئی ،لوہاری گیٹ پولیس نے درخواست ملنے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے  خاوند  کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ایس ایچ او لوہاری گیٹ کا کہنا ہے کہ  خواتین پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
 

مزیدخبریں