سٹی42 : مرغی کی قیمت مزید بڑھ گئی، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 11 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔
برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ہونے سے فی کلو گوشت 434 روپے ہو گیا۔زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 288 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 299 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے کی سطح پر برقرار ہے.