عظمت مجید: لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرہ کیسز میں اضافہ جاری ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہور میں خسرہ کے 39مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ۔گزشتہ روز صوبہ بھر سے خسرہ کے 268 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ۔ پنجاب میں خسرہ کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3460تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب لاہور میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے۔ خسرہ سے جاں بحق ہونے والے ایک بچے کا تعلق لاہور سے جبکہ دوسرا کا رحیم یار خان سے ہے ۔ صوبہ بھر میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے ۔