کلیم اختر : وزیر خوراک پنجاب کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر واقع جوس پلانٹ پر چھاپہ ،ممنوعہ رنگ اور مضر صحت پلپ اور جوس گندے سٹوریج ایریا میں موجود پائے گئے۔
جعلی اور مضر صحت جوس برآمد ہونے پر4250 لٹر تیار جوس، 3600کلو پلپ اور ممنوعہ رنگ اور کیمیکل تلف کر کے جوس یونٹ بند کروا دیاگیا ۔
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے بتایا کہ مضر صحت، بدبودار پلپ گندے سٹوریج ایریا میں موجود پائے گئے جبکہ لیبل پر ایڈریس غلط، پروڈکٹ رجسٹریشن کے دستاویزات بھی موجود نہیں تھے۔