شہریوں نے ای چالان سے بچنے کے لئے نیا طریقہ نکال لیا

6 Jun, 2024 | 10:35 AM

 فاران یامین:  سی ٹی او لاہور کا اپلائیڈ فار،غیر نمونہ،بوگس اور نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم ،گاڑی اور موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ اور  نمبر غیر واضح   جگہ پر  لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے  ۔

  سی ٹی او لاہور  عمارہ اطہر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری ای چالان سے بچنے کےلئے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ  کرتے اور نمبر پلیٹس غیر واضح جگہ پر لگاتے ہیں۔  البتہ شہریوں کی بڑی تعداد ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس پر سیاہ پیپر لگا لیتے ہیں۔

 عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ قانون شکن افراد اور جرائم پیشہ افراد جعلی اور اپلائیڈ فار گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی شناخت چھپا سکیں۔


 

مزیدخبریں