لاہور:پولیس نے غریب رکشہ ڈرائیور کو جعل سازی سے ہتھیایا گیا مکان واپس دلوا دیا

6 Jun, 2024 | 10:21 AM

(عرفان ملک)سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایات پر لاہور پولیس کاقبضہ مافیا کے خلاف منظم کریک ڈاؤن جاری ہے۔
لاہور پولیس نے غیر قانونی قبضے پر فوری ایکشن لیتے ہوئےمقبول احمدنامی رکشہ ڈرائیورکا لاکھوں روپے مالیت کا مکان قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیا۔
رانا اشفاق نامی ملزم نے جعل سازی سے بھٹہ چوک کے علاقے نادر آبادمیں واقع رکشہ ڈرائیورمقبول احمد کا مکان ہتھیا لیا تھا،مقبول احمد رکشہ ڈرائیور نے داد رسی کے لئے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں قائم کمپلینٹ سیل سے رجوع کیاتھا۔
مقبول احمد کی درخواست پر ایل ڈی اے اور محکمہ پولیس پر مشتمل کمیٹی نے دستاویزی شواہد کی بنا پر قانونی کارروائی کی سفارش کی۔
 

مزیدخبریں