میکسیکو میں خاتون سیاستدان کے صدر بنتے ہی ایک اور خاتون سیاست دان قتل ہو گئی

6 Jun, 2024 | 12:41 AM

سٹی42: میکسیکو میں  پہلی مرتبہ ایک خاتون کے صدر منتخب ہونے کے کچھ ہی گھنٹے بعد ایک چھوٹے قصبے میں خاتون میئر کو قتل کردیا گیا۔

خاتون سیاستدان  کلاڈیا شین بام پارڈو کے عام انتخابات میں میکسیکو  کی پہلی خاتون صدر منتخب ہونے کا اعلان ہونے کے کچھ  ہی دیر بعد  میڈیا میں ان خبروں کی یلغار ہو گئی کہ  چھوٹے سے  قصبے  "کوٹے جا"  میں خاتون میئر کو 19 گولیاں مار کر  قتل کردیا گیا۔ اس المناک قتل کی خبروں کے سور میں کلاڈیا شین پامپارڈو کے صدر بننے کی خبر دب گئی۔ 

مقتول خاتون میئر یولینڈا سانچیز ستمبر 2021 سے کوٹیجا قصبے کی میئر تھیں۔ خاتون میئر کو نامعلوم قاتلوں نے  19 گولیاں ماریں، حملے کے فورا بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔  اس حملے میں ان کا سیکیورٹی گارڈ بھی ہلاک ہوا۔

خاتون میئر پر اس حملے کے بعد اب تک  کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ قاتلوں کا تعلق کسی منظم جرائم پیشہ گروہ سے ہے۔یولینڈا سانچیز  کو ستمبر 2021 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے قتل کی دھمکیاں ملتی رہی تھیں، انہیں 2023 میں تین دن تک مسلح افراد نے یرغمال بھی بنایا تھا۔

مزیدخبریں