ویب ڈیسک : نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے ایم ٹیگ کی حامل گاڑیوں کے لیے مخصوص لین ایم ٹیگ کے بغیر استعمال کرنے والی گاڑیوں کو بھاری جرمانے کرنے کا اعلان کر دیا۔
موٹروے پولیس کی طرف سے یہ فیصلہ ایم ٹیگ کی حامل گاڑیوں کے لیے سفر کو مزید آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیاں ان مخصوص لین میں آ کر ایم ٹیگ کی حامل گاڑیوں کا وقت ضائع نہ کریں، بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف کیش لین استعمال کریں۔ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورزکے خلاف نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000ءکے آرٹیکل 48کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانہ کیا جائے گا۔