جناح ہاوس حملہ کیس؛ مزیدچھ ملزم شناخت پریڈکےلئےجیل بھیج دیئےگئے

6 Jun, 2023 | 09:27 PM

عمیر نعیم:  جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید  چھ ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

پولیس نے چھ ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا ۔تفتیشی افسر نے ملزمان کی شناخت پریڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ملوث ہیں ۔ ملزمان کی شناخت پریڈ کی اجازت دی جائے ۔ عدالت نے چھ ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ۔ملزمان کی جانب سے میاں یوسف وائیں ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

مزیدخبریں