پی ٹی آئی کا ایک بڑا کھلاڑی کپتان کو چھوڑ گیا

6 Jun, 2023 | 09:06 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: بہاولپور سے نواب بہاول خان عباسی نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔

بہاول خان عباسی نے کہا کہ 1947 میں قیام پاکستان کے وقت میرے پردادا نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم نے اپنی ریاست اور فوج کو پاکستان میں ضم کردیا تھا۔  پاکستان کے استحکام کی خاطر میرے پردادا نے ریاست بہاولپور کے خزانے کھول دیئے۔اپنے خاندان کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے 9 مئی کے واقعیات کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے علیحدگی کا  اعلان کرتا ہوں۔ مستقبل کا فیصلہ دوستوں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔

مزیدخبریں