ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سیاحت کے لئے دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ ہے،جرمنی کے سفیر کی 24 نیوز سے گفتگو

 پاکستان سیاحت کے لئے دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ ہے،جرمنی کے سفیر کی 24 نیوز سے گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محسن الملک: جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خوبصورتی کا دیوانہ ہوں، قدرت نے پاکستان جیسے ملک دنیا میں کم ہی بنائے ہیں۔

پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانس نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے یورپ تعلیم کے حصول کے لئے جانے والے طلباء نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، یورپ میں تعلیم کے حصول کے لئے پاکستانی ہونہار طلبا کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جرمنی میں بھی پاکستانی طلبا کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ پاکستانی طلبا کی بڑھتی تعداد پاکستان کے مستقبل کے لئے ایک اچھی نشانی ہے۔

الفریڈ گرانس نے کہا کہ جرمنی گرین انرجی میں پاکستان سے آئندہ بھرپور سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ پاکستان کو سستے داموں ہائبرڈ گاڑیاں دے رہے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خوبصورتی کا دیوانہ ہوں،گلگت سے گوادر تک پاکستانی کی سیر کرچکا ہوں، قدرت نے پاکستان جیسے ملک دنیا میں کم ہی بنائے ہیں، پاکستان کے چپلی کباب میرا پسندیدہ کھانا ہے، پاکستان سیاحت کے لئے دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer