ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

121.65 ملین روپے کی کرپشن, مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج 

121.65 ملین روپے کی کرپشن, مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج 
کیپشن: Monis Elahi, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 121.65 ملین روپے کی کرپشن کی انکوائری، ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

ایف آئی اے کے مطابق مونس الٰہی بطور رکن قومی اسمبلی کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث رہے ، عامر سہیل مونس الٰہی کے کیش رائیڈر اور فرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا ، عامر سہیل کے اکاؤنٹ سے مونس الٰہی کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے غیر قانونی منتقل ہوئے۔ 

 ایف آئی اے  حکام کا کہنا ہےکہ وفاقی وزارت کے دوران مونس الٰہی سرکاری محکموں میں کرپشن کرتے رہے ، مونس الٰہی اپنے دور اقتدار میں رشوت وصولی میں بھی ملوث پائے گئے ، معاملے کی انکوائری کے دوران مونس الٰہی کو تین کال اپ نوٹس جاری کیے گئے ، مونس الٰہی ایک بار بھی بنک اکاونٹس میں رقوم کی منتقلی کی وضاحت کے لیے پیش نہ ہوئے۔

 ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ میں زہرہ الہی اور عامر سہیل بھی نامزد ملزم قرار دیے گئے۔

Bilal Arshad

Content Writer