طالبہ کو ہراساں کرنے کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی،مقدمہ درج ہوا نہ ملزمان گرفتار ہو ئے

6 Jun, 2023 | 07:11 PM

عابد چودھری: کاہنہ میں اوباش نوجوان طالبات کو گلی محلوں میں ہراساں کرنے لگے،طالبہ کو ہراساں کرنے کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی،مقدمہ درج ہوا نہ ملزمان گرفتار ہو سکے۔

 سیف سٹی کیمروں اور پولیس پٹرولنگ کے باوجود کاہنہ میں طالبات کا سکول جانا محال ہو گیا۔اوباش نوجوان طالبات کو گلی محلوں میں ہراساں کرنے لگے،واقع کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان طالبہ کا تعاقب کرتے فیصل ٹاون پہنچے،ملزم پیدل طالبہ کا پیچھا کرتا موقع پر پہنچا،چھیڑ خانی کر کے فرار ہو گیا،ملزم کا دوسرا ساتھی موٹرسائیکل پر موجود رہا،شہری زوالفقار نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ کاہنہ درخواست دے دی مگر مقدمہ درج ہوا نہ ملزمان گرفتارہو سکے۔
 

مزیدخبریں