دوکانیں8 بجے بند کرنے کے فیصلے کے خلاف ردعمل  

6 Jun, 2023 | 06:46 PM

ویب ڈیسک:  آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے حکومت سے 8 بجے دوکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

قومی اقتصادی کونسل کی جانب سے ملک بھی میں تمام مارکیٹین اورر کمرشل سنٹرزز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد اجمل بلوچ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اس گرمی میں دوکانیں رات 8 بجے کسی صورت بند نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ہرحکومت دوکانیں رات 8 بجے بند کرنے کی ناکام کوششیں کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرمی کے موسم میں دن میں کوئی خریداری نہیں ہوتی۔ مارکیٹوں میں خریداری رات 8 بجے سے رات 11 بجے تک ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر ملک میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی خریدتا ہے۔ یہ کہاں کی عقل مندی ہے توانائی بچانے کی  خاطر معاشی پہیہ روکا جا رہا ہے۔  توانائی بچانے کے لئےحکمران اپنے ائیرکنڈیشن بند کریں اس سے ہر گھر کا پنکھا چلے گا۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ وزیر توانائی کو چاہیے کہ تاجر نمائندوں کے ساتھ  بیٹھ کر بات کریں۔

مزیدخبریں