ویب ڈیسک: قومی اقتصادی کونسل کےاجلاس میں،مارکیٹس اور کمرشل سیکٹر رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلے کی صوبائی وزراء اعلی نے بھی تائید کر دی ۔ قومی اقتصادی کونسل نے ملک بھر میں پرانے بلب کی جگہ ایل آئی ڈی لائیٹس لانے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ حکومتی زرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل نے گرین انرجی منصوبے پر عملدرآمد کرنے کا بھی فیصلہ ۔ ان تمام فیصلوں کا مقصد ملک میں بجلی کا زیاں روک کر اس کی کھپت کم سے کم سطح پر لانا ہے۔
قومی اقتصادی کونسل نے طے کیا کہ توانائی پالیسی لاگو کیا جائے گا اور امپورٹڈ فیول بل کو کم کیا جائے گا ۔
این ای سی نے فیڈرل فلڈ پروٹیکشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی