خواتین کا پارٹی  پیغام عام آدمی تک پہنچانےمیں کلیدی کردار ہے،سعدیہ تیمور

6 Jun, 2023 | 06:29 PM

مزمل کاظمی:مسلم لیگ ن شعبہ خواتین لاہور کے زیر اہتمام آرگنائزیشُنل تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت (ن) لیگ لاہور شعبہ خواتین لاہور کی صدر سعدیہ تیمور نے کی ۔
ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ آرگنائزیشنل تربیتی ورکشاپ میں پارٹی خواتین ورکرز کو سیاسی امور سے متعلق آگاہی دی گئی۔ ورکشاپ میں خاتون کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں زون اےکی کوارڈینیٹرز اور ممبران میں نوٹیفکیشن بھی تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر سعدیہ تیمور نے کہاکہ مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ایک فیملی کی مانند ہے۔پارٹی قائدین کی ملک کےلیے خدمات اور پارٹی کے پیغامات کو عام آدمی تک پہنچانے میں خواتین ورکرز کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں

مزیدخبریں