سیاسی رہنماؤں سے رابطے ، جہانگیر ترین نے کمیٹی تشکیل دے دی

6 Jun, 2023 | 06:21 PM

سٹی 42: جہانگیر ترین نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی میں عون چوہدری،سردار تنویر الیاس اور اسحاق خاکوانی شامل کیا گیا ۔ کمیٹی کے ارکان سیاسی رہنماؤں کو ترین گروپ میں شمولیت کی دعوت دیں گے ۔ترین گروپ کا کے پی کے سے پرویز خٹک سمیت دیگر کو شامل کرنے کے لئے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ذرائع ترین گروپ کا کہنا ہے کہ  فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان پہلے سے ترین گروپ سے رابطے میں ہیں۔

مزیدخبریں