ویب ڈیسک: فرانس کے شہر پیرس میں شہداء پاکستان کو سلامِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی نکالی گئی۔
بیلجئیم میں بھی جیوے جیوے پاکستان اور ہماری فوج ہمارا فخر کے پرجوش نعرے لگائے گئے۔
بیلجئیم میں مقیم پاکستانیوں نے تقریبات کا انعقاد بھی کیا جس میں افواجِ پاکستان اور اداروں کے وقار کو پاکستان کی ترقی سے تشبہہ دی گئی۔
شرکاءِ ریلی کا کہنا تھا کہ" پاکستان کے ادارے ہمارا فخر ہیں اور انکا وقار کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے - جو انکے وقار کو مجروح کرتا ہے وہ پاکستان سے محبت نہیں کرتا"۔