آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق،دوسرا بیٹا زخمی،لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام

6 Jun, 2023 | 06:06 PM

Imran Fayyaz

(عبدالصمد چوہدری)میلسی میں آسمانی بجلی گرنے کا افسوس ناک واقع پیش آیا ہے جس میں باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں اور دوسرا بیٹا زخمی ہوا ہے۔ 

 منور شاہ اپنے 14سالہ بیٹے حسن علی اور 6 سالہ گلاب علی  ہمراہ مزدوری کر رہا تھا، اچانک آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک بیٹا زخمی ہوگیا، 14سالہ حسن علی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 افسوسناک واقعہ موضع بورانہ کے قریب پیش آیا ہے، المناک حادثے میں باپ بیٹے کی میتیں گھر مرلہ سکیم پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔

مزیدخبریں