وقاس اعظم : وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق غریب اور متوسط طبقے کو بڑا ریلیف، گھی کی قیمتوں میں کمی،یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی والا گھی فی کلو 80 روپےسستاکردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گھی کی قیمت میں کمی وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کی گئی ,گھی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے . نوٹیفکیشن کے مطابق سبسڈی والے گھی کی فی کلو نئی قیمت 410روپے مقرر کی گئی ،یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم پیکچ کے تحت گھی پر سسبڈی دی جارہی ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پروزیراعظم پیکچ کے تحت گھی کی فی کلو قیمت490روپے مقرر تھی ،بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے گھی کی فی کلو قیمت 300روپے برقرار رہے گی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یوٹیلیٹی سٹورزپر مختلف برانڈڈ گھی فی کلو69 روپے تک سستا کیا جاچکاہے۔