(ویب ڈیسک)رحیم یار خان میں نوجوان لڑکا اور لڑکی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔
واقعہ صدر تھانہ کے علاقے پیر شہیداں کے قریب پیش آیا، پولیس کے مطابق ، دونوں کزن تھے اور ایک دوسرے کو پسندکرتے تھے۔ لڑکے اور لڑکی کی عمر 18سے 20 سال کے درمیان تھی۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں شادی کے خواہشمند تھے، اس واقعے پر مبینہ خودکشی سمیت پر ہرپہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔