جمال الدین : راحت بیکری کے اطراف میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا معاملہ، انسداد دہشتگردی عدالت نے 12 ملزموں کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ پولیس نے 12 ملزموں کو جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ 109/23 درج ہے۔ ملزموں میں نعیم اختر ،جنید علی ،عامر گلزار ، سلامت خان شامل ہیں۔ جبکہ محمد صدیق ، انعام الحق ، طیب مجید ، نجم شاہد ، سعود جاوید ،محمد فیصل ، عبداللہ اور ہارون بھی ملزموں میں شامل ہیں۔
گاڑیاں جلانے کا معاملہ، 12 ملزمان 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
6 Jun, 2023 | 04:56 PM