سعود بٹ : پنجاب سے گندم بیرون ملک بھجوانے کا کیس، نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف تحقیقات کا ایک اور محاذ کھول دیا۔
نیب نے گندم بیرون ملک بھجوانے کے حوالے سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے دور کی کابینہ اجلاس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ذرائع کے مطابق مالی سال 2021-2022 میں گندم بیرون ملک بھجوانے سے صوبے میں آٹے کا بحران پیدا ہوا تھا۔عثمان بزدار نے کابینہ کے اجلاس میں گندم بیرون ملک بھجوانے کے معاملے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا تھا۔بیرون ملک گندم بھجوانے کا ایجنڈا مسترد ہونے کے باوجود اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا تھا۔
عثمان بزدار کے خلاف تحقیقات کا ایک اور محاذ کھل گیا
6 Jun, 2023 | 04:34 PM