ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کے بیس آلودہ ترین شہروں میں لاہور کونسے نمبر پر؟فہرست جاری

دنیا کے بیس آلودہ ترین شہروں میں لاہور کونسے نمبر پر؟فہرست جاری
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا کے بیس آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری کر دی گئی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔

عالمی شماریات انڈیکس کی جانب سے فضائی آلودگی کا شکار شہروں کی فہرست جاری کردی گئی، فضائی آلودگی میں پاکستان کے تین شہر شامل ہیں، جبکہ بھارت کے 14 شہر فضائی آلودگی کی فہرست میں شامل ہیں۔

عالمی شماریات کے مطابق  لاہور 97.4 ائیر انڈیکس کے ساتھ سب سے آلودہ شہر قرار پایا۔ اس کے علاوہ  پشاور کو پانچویں اور فیصل آباد 16ویں نمبر پر آلودہ شہر قرار پایا گیا۔

چائنہ کا شہر ہوتان 94.3 ائیر انڈیکس کے ساتھ دوسرا آلودہ ترین شہر قرار پایا ، بھارتی دارالحکومت نیو دہلی بھی آلودہ ترین شہروں میں نویں نمبر پر آ گیا ، جبکہ نیو دہلی دنیا کے تمام کیپٹل میں سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار پایا۔

Bilal Arshad

Content Writer