ویب ڈیسک: معمر سعودی خاتون سلوی العمانی نے 70 سال کی عمر میں امام عبدالرحمن بن فیصںل یونیورسٹی سے امتیازی نمبروں سے بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔
گفتگو کے دوران خاتون سلوی العمانی نے بتایا کہ 46 سال تعلیم سے دور رہنے کے بعد دوبارہ تعلیم کا سلسلہ شروع کیا اور کامیابی ملی۔
سعودی خاتون سلوی العمانی کا کہنا ہے کہ کم عمری میں اپنا خواب پورا نہ کرسکیں کیونکہ ان کی شادی ہو گئی تھی جس بعد گھریلو مصروفیات نے گھیر لیا۔ جبکہ انہوں نے 46 سال قبل انہوں نے 17 برس کی عمر میں ثانوی سکول ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن کا امتحان پاس کر لیا تھا۔
تعلیم حاصل کرنے کی لگن نے انہیں ایک مرتبہ پھر سے تعلیمی میدان میں قدم رکھنے کا موقع دیا اور انہوں نے امام عبدالرحمٰن بن فیصل یونیورسٹی سے امتیازی نمبروں سے بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔
ان کہنا تھا کہ ’46 سال سے میں اس لمحے کی منتظر تھی۔ ایک وقت تھا جب میں اپنی بیٹیوں کی تقریب تقسیم اسناد میں شرکت کرکے خوش ہوا کرتی تھی۔ آج میری تقریب تقسیم اسناد میں بچیاں شریک ہوئیں اور وہ ڈگری ملنے پر میری خوشیوں میں شریک ہوئیں۔ یہ لمحہ یادگار ہے‘۔
سلوی العمانی کی گریجویشن ڈگری حاصل کرنے پر ان کے اہل خانہ سمیت اہل علاقہ نے بھی بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے۔