جیند ریاض: اساتذہ اور ملازمین کی گریجویٹی اور لییو انکیشمنٹ میں کمی کے معاملہ پر سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے جنرل سیکرٹری پی ٹی یو رانا لیاقت کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر اساتذہ نےمطالبات کی منظوری کیلئے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔رانا لیاقت کا کہنا تھا کہ حکومت اساتذہ و ملازمین کی طے شدہ معاشی مراعات پر شب خون نہ مارے ،گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ میں کمی کسی صورت قبول نہیں،ملازمین کی مالی مراعات میں کمی کا فیصلہ ملازمین کو احتجاج پر اکسانے کی سازش ہے۔حکومت نے گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ میں کمی کا ظالمانہ فیصلہ واپس نہ لیا تو ملازمی حکومتی مشینری جام کر دیں گے۔