لاہور  میں کوئی فرد نظر بند نہیں، حکومت کی رپورٹ پر لاہور ہائی کورٹ میں حماد اظہر کی درخواست خارج

6 Jun, 2023 | 02:29 PM

تصور حسین:  پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں کسی بھی فرد کے نظر بند نہ ہونے کے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں  پیش کردی ۔ عدالت نے پنجاب حکومت کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔
منگل کے روز لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس انوارالحق پنوں نے پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کی درخواست پر سماعت کی۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد اکرم خاکسار نے آئی جی پنجاب کی جانب سے 9 مئی کے واقعات میں نظربندیوں اور رہائی کے متعلق رپورٹ عدالت پیش کی ۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں اس وقت نو مئی کے واقعات میں کوئی فرد نظر بند نہیں ہے ۔

صوبہ بھر میں نظربندی کے 3045 احکامات واپس یا کالعدم قرار پائے ۔  3012 نظر بند یا گرفتار افراد کو رہا کیا گیا۔ اس وقت پنجاب بھر میں نظرنبد یا گرفتار افراد کی تعداد 53 ہے۔ لاہور میں اس وقت کوئی پی ٹی آئی کا رہنما یا کارکن نظر بند نہیں ۔ عدالت نے پنجاب حکومت کے جواب پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے درخواست غیر مؤثر قرار دے کر نمٹادی۔

مزیدخبریں