پاکستانی ائیرپورٹس کا سکیورٹی آڈٹ مکمل

6 Jun, 2023 | 01:56 PM

سعید احمد : لاہور ، اسلام آباد، اور کراچی ایئرپورٹس سکیورٹی آڈٹ کا معاملہ، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پاکستانی ائیرپورٹس کا سکیورٹی آڈٹ مکمل کرلیا، برطانوی ٹیم آڈٹ مکمل کرنے کے بعد واپس برطانیہ روانہ ہو گئی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے پاکستان کے ائیرپورٹس پر سکیورٹی سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، برطانوی ٹیم نے اسسمنٹ پروگرام کے تحت ایئرپورٹس کی سکیورٹی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا.

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم نے برطانوی ٹیم کو تینوں ایئرپورٹس پر کئے جانیوالے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی، برطانوی ٹیم نے لاہور، اسلام آباد، کراچی ائیرپورٹس پر سکیورٹی، فلائٹ کچن، گراونڈ ہینڈلنگ سمیت دیگرشعبہ جات کا سکیورٹی آڈٹ کیا، برطانوی ٹیم کے دورے کا مقصد اسلام آباد، لاہور اورکراچی سے براہ راست برطانیہ جانیوالی پروازوں کی سکیورٹی کو جانچنا اور موثر بنانا ہے۔

مزیدخبریں