جناح ہاؤس حملہ کیس،یاسمین راشدکوڈسچارج کرنیکااقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا  گیا

6 Jun, 2023 | 01:25 PM

ملک اشرف: جناح ہاؤس حملہ کیس،یاسمین راشدکوڈسچارج کرنیکااقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت نےپراسیکیوٹرجنرل کی وساطت سے درخواست دائرکی۔درخواست میں یاسمین راشد اورمتعلقہ اےٹی سی لاہورکےجج کوفریق بنایاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگراں حکومت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں یاسمین راشد کو انسداد دہشت گردی عدالت  کی جانب سے بلا جواز بری کر دیئے جانے کے فیصلہ کو منگل کے روز لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کا2 رکنی بینچ پنجاب حکومت کی درخواست پرکل سماعت کریگا
 حکومت پنجاب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل نے جو پیٹیشن دائر کی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ  جیو فینسک اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کی واضح شہادت موجود ہے  کہ یاسمین راشد جناح ہاؤس مقدمے میں ملوث ہیں ۔
ملزمہ کو اے ٹی سی میں جسمانی ریمانڈ کیلئےپیش کیا گیا تھا۔ پولیس اورپراسیکیوشن نےملزمہ کےجسمانی ریمانڈکیلئےعدالت سےاستدعاکی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پراسیکیوشن کامؤقف نظراندازکرکےملزمہ کومقدمہ سےڈسچارج کیا۔

 پیٹیشن میں ،وقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمہ کو تفتیش سے قبل مقدمہ سے ڈسچارج کرنا خلاف قانون ہے۔

مزیدخبریں