ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیک دودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان

 پیک دودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: حکومت پیک دودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں دودھ کی قیمتوں میں 40 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوجائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پیک دودھ پر  18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرکے 30 بلین روپے اضافی جمع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم اس تجویز پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ڈیری سیکٹر کی زیرو ریٹنگ سہولت ختم کرنے کی تجویز دی ہے، جس کے تحت دودھ کی پیداوار سے منسلک تاجر ریفنڈز کلیم کرتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے ایف بی آر کی اس تجویز پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے اور غالب امکان ہے کہ یہ دونوں تجاویز رد کردی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پیک جوس کی صنعت  10 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کیے جانے کے خلاف پہلے ہی احتجاج کر رہی ہے۔

انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق ڈیوٹی کے نتیجے میں جوس کی فروخت پر برا اثر پڑا ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں آم اور دیگر پھلوں سے جوس تیارکرنے میں پچاس فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے پنجاب میں چلنے والے فروٹ پلپنگ یونٹس بندش کے خطرے سے دوچار ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ جوس انڈسٹری کا سالانہ حجم 60 ارب روپے کا ہے اور یہ 5,000 افراد کو روزگار فراہم کرتی ہے جبکہ انڈسٹری سے حکومت کو محصولات کی مد میں 16 ارب روپے کی آمدن ہوتی ہے۔