ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہت جلد لاہور میں اپنا ڈیرہ لگاؤں گا: آصف زرداری

بہت جلد لاہور میں اپنا ڈیرہ لگاؤں گا: آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ  2018 کے مقابلے میں آج پیپلزپارٹی کے حالات بہتر ہیں،فیصلے کارکنوں کے حق میں کریں گے، پیپلزپارٹی خواتین ونگ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

گزشتہ روز پیپلزپارٹی خواتین ونگ پنجاب کے وفد نے ثمینہ خالد گھرکی کی سربراہی میں آصف علی زرداری سےبلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ۔وفد سے گفتگو میں آصف زرداری کا کہنا تھا بہت جلد لاہور میں اپنا ڈیرہ لگاؤں گا،2018 کے مقابلے میں آج پیپلزپارٹی کے حالات بہتر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے شازیہ مری اور خواتین ونگ کی ملاقات کروائی جائےگی۔

اس کےعلاوہ پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی طرف سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں مخصوص سیٹوں پر کارکنوں کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا جس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ثمینہ خالد گھرکی اور دیگر خواتین رہنماؤں کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کریں گے