بلوچستان حکومت وفاقی حکومت سے ناراض ہو گئی

6 Jun, 2023 | 09:11 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: بلوچستان حکومت وفاقی حکومت سے ناراض ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد میں قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان سے کوئی رکن شریک نہیں ہو گا۔وزیراعلیٰ  بلوچستان کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی حکومت کے عدم تعاون کے باعث کیا گیا ہے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی کے تجویز کردہ منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرے۔

مزیدخبریں