بابر اعظم نے شادی کیلئے ہاں کردی، لڑکی کون؟ تصاویر وائرل

6 Jun, 2022 | 09:47 PM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شادی کے لئے ہاں کردی، کپتان کی منگنی بھی ہوچکی ہے جبکہ شادی اگلے سال ہوگی، بابراعظم کی منگیتر کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آچکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر بابزاعظم کی شادی ان کے  چچاکی بیٹی سے ہوگی اور دونوں خاندانوں میں طے پایا ہے کہ شادی اگلے سال ہوگی۔ بابر اعظم کی منگنی بھی ہو گئی ہے۔سابق کپتان اظہر علی نے ٹویٹ کرتے بابر اعظم کو ان سے شادی کا مشورہ دیا،اظہر علی نے بابر اعظم کو ٹیگ کرتے ٹوئٹ کیا تھا۔ بابراعظم کی جانب سےبھی رضامندی کا اظہار کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان نے بابر اعظم کو ماہ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔ بہترین کھلاڑی کے لیے بابر اعظم، فخر زمان اور کوشال بھرتال کے درمیان مقابلہ ہوا۔

بابر اعظم نے ون ڈے میں 76 کے تناسب سے 228 اور ٹی ٹوئنٹی میں 43.57 کے تناسب سے 305 رنز بنائے۔ آئی سی سی نے جنوری 2021 سے مرد اور خواتین کرکٹرز کے لیے ’پلیئر آف دی منتھ‘ ایوارڈز کی سیریز کا آغاز کیا ہے۔

مہینہ کے بہترین کھلاڑی کا فیصلہ آزاد ووٹنگ اکیڈمی کرے گا، جس میں دنیا بھر کے کرکٹ شائقین شامل ہوں گے۔

مزیدخبریں