(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان خبروں میں رہتے ہیں لیکن دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد سے وہ توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی آمیز خط سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کے باندرا کی ساحلی پٹی کے قریب اس تفریحی مقام پر ملا جہاں سلمان خان اور ان کے والدمارننگ واک کے بعد سستانے کے لیے کچھ دیر بیٹھتے ہیں۔
مذکورہ خط کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا،بعد ازاں بالی سلمان اور ان کے والد کی سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا تھا۔
اس تمام صورتحال کے باوجود سلمان خان کو دوپہر میں کہیں سے واپس اپنے گھر آتے ہوئے دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق سلمان خان اپنی نئی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کے سلسلے میں جلد حیدرآباد کے لیے روانہ ہوں گے۔