(علی اکبر)پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی جاری، مسرت جمشید چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی جاری ہے، پی ٹی آئی نےمسرت جمشید چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، عندلیب عباس سیکرٹری اطلاعات پنجاب مقرر کر دی گئیں ۔
کیپٹن( ر) اعجاز حسین سینئر نائب صدر ،محمد احمد چھٹہ سینئر نائب صدر،سید فیض الحسن شاہ اور ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی بھی سئینر نائب صدر مقرر جبکہ شہنشاہ روت صدر اقلیتی امور نامزد کیا گیا، ڈاکٹر یاسمین راشد نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔