عام انتخابات کب ہونگے؟الیکشن کمیشن نے تاریخ بتا دی

6 Jun, 2022 | 07:33 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا غیر حتمی انتخابی فہرستیں ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں کر دی ہیں،31 دسمبر تک رپورٹ آ گئی تو اگست 2023 میں انتخابات کروا سکتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نےپریس کانفرنس کرتے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد اور خود مختار آئینی ادارہ ہے،آزادانہ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے لئے درست و قابل اعتبار انتخابی فہرستیں ضروری ہیں،الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت صرف عارضی یا مستقل پتہ پر ووٹ درج کیا جا سکتا ہے۔

کسی تیسرے پتہ پر درج ووٹ اس مرتبہ عارضی یا مستقل پتہ پر درج کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے اکتوبر 2021 میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شروع کیا،گھر گھر جا کر تصدیقی عمل 7 نومبر سے 31 دسمبر تک مکمل کیا گیا،گھر گھر تصدیقی عمل کے دوران 9 کروڑ 84 لاکھ ووٹرز کی عارضی یا مستقل پتہ پر تصدیق ہوئی۔

اس دوران 40 لاکھ افراد کے فوت ہونے اور  9 لاکھ 50 ہزار لاکھ ووٹرز کی تصدیق نہیں ہوئی،جن کی تصدیق نہیں ہوئی انہیں مستقل پتہ پر رجسٹرڈ کر لیا گیا، الیکشن کمیشن نے غیر حتمی انتخابی فہرستیں ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں کر دی ہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ حتمی انتخابی فہرستیں 12 اگست کو شائع کی جائیں گی، الیکشن کمیشن مردم شماری کی حتمی رپورٹ پر حلقہ بندیاں کر رہا ہے،حلقہ بندیاں اگست میں مکمل ہوں گی، الیکشن کمیشن اکتوبر میں عام انتخابات کے لئےمکمل طور پر تیار ہو گا۔

اگر نئی مردم شماری ہوتی ہے تو 31 دسمبر تک اس کی رپورٹ آنی ضروری ہے،نئی مردم شماری کی صورت میں نئی حلقہ بندیاں ضروری ہوں گی،31 دسمبر تک رپورٹ آ گئی تو اگست 2023 میں انتخابات کروا سکتے ہیں۔

ای وی ایم کے لئے پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ کام کر رہا ہے،حکومت کوئی بھی ہو الیکشن کمیشن نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئےکام کرتا رہے گا،ای وی ایم کے استعمال کے لئےپائلٹ پراجیکٹ کیے جائیں گے،شہری 4 جولائی تک ووٹ کی درستگی کروا سکتے ہیں،غیر حتمی فہرست میں 12 کروڑ 4 لاکھ 82 ہزار 302 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

مزیدخبریں