(عابد چوہدری)فیکٹری ایریا میں پولیس ملازم نے چار مرلے کے مکان کے تنازع پر بھابھی کو قتل دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
چچا کے ہاتھوں ماں کے قتل کی واردات بارہ سالہ بیٹے کے ذہن میں ان مٹ نقوش چھوڑ گئی ۔
چار مرلے کا خستہ حال گھر اور بھائیوں میں سامان رکھنے پر جھگڑے پر دیور نے بھابھی اور بھائیوں پر گولیاں برسادیں، چچا کے ہاتھوں ماں کے قتل کا واقعہ بارہ سالہ معید نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
واردات سے چند گھنٹے قبل ہی پولیس اور پڑوسیوں نے ملزم وقاص اور اس کے بھائیوں کے درمیان مکان فروخت کرکے بٹوارے کا فیصلہ کروایا تھالیکن رات دو بج کر چار منٹ پر پولیس ملازم وقاص اسلحہ چھپا کر گھر لایا اور بھابھی ، بھائیوں پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔
سی سی ٹی وی کیمرے میں ملزم وقاص کو رات گئے گھر داخل ہوتے اور پھر فائرنگ کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص محکمہ پولیس میں نائب قاصد ہے ، گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔