(ویب ڈیسک) کراچی ایکسپریس کی کئی بوگیاں کینٹ سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی، کراچی کینٹ سٹیشن سے ٹرین ساڑھے 4 بجے روانہ ہونی تھی۔
ترجمان ریلوے کےمطابق کراچی ایکسپریس نے لاہور کو روانہ ہونا تھا، ٹرین جیسے ہی کینٹ سٹیشن سے نکلی ہے ٹھوڑی دور جاکر اس کی 6 سے 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں، بوگیوں میں موجود مسافروں کوبحفاظت نکال لیا گیا اور روانگی کے لئے دوسری ٹرین کاانتظامیہ کیا جارہا ہے۔
کراچی ایکسپریس ٹرین ایک بڑے حادثے سے بچ گئی ہے اس کی اتری ہوئی بوگیوں کو اٹھانے کے لئے کرین کی مدد لی جارہی ہے۔