پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عدالت کا نیا حکم

6 Jun, 2022 | 06:44 PM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف)لاہورہائیکورٹ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایک اور درخواست پر سماعت، عدالت نے وفاقی حکومت، وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کردئیے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایک اور درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے وفاقی حکومت، وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کردئیے، عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت تک تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نےدرخواست گزار کو وزیراعظم کانام فریق کےطور پر واپس لینے کی ہدایت کردی،جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواست گزار کا کہناتھا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا کوئی میکنزم موجود ہی نہیں ہے،جسٹس شاہد کریم نے ریماکس دیے کہ اتنی لمبی درخواست ہوتی ہے کہ سمجھ ہی نہیں آتی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس کا معاملہ دو رکنی بنچ کے پاس ہے۔جسٹس شاہد کریم نے  استفسار اس درخواست کو بھی دورکنی بنچ کے پاس بھجواء دیتے ہیں۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ معاملہ سراسر مفاد عامہ کا ہےعدالت آئینی طور پر جائزہ لے۔ 
اوگرا کو میکنزم کےبغیر قیمتوں میں ردو بدل کا کوئی اختیار نہیں۔مزید استدعا کرتے کہا کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں